باجوڑ ایجنسی ،ْ مکان کی دیوار گرنے سے 7 افراد جاں بحق ،ْ6 زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 13:27

باجوڑ ایجنسی ،ْ مکان کی دیوار گرنے سے 7 افراد جاں بحق ،ْ6 زخمی
باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) باجوڑایجنسی میں مکان کی دیوار گرنے سی7افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کے مطابق ہیڈکوارٹر خار میں خستہ حال ہونے کی وجہ سے مکان کی اونچی دیوار دوسرے گھروں پر جا گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر7 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،ْزخمیوں کوطبی امداد کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا ،ْپولیٹکل انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کردیں

متعلقہ عنوان :