نوازشریف کی واپسی کا شیڈول پھر تبدیل ،ْ

لندن سے سعودی عرپ پہنچ گئے اپنے بیٹے حسن نواز کی رہائش گاہ پر چلے گئے ،ْ عمرہ بھی ادا کرینگے

پیر 23 اکتوبر 2017 13:27

نوازشریف کی واپسی کا شیڈول پھر تبدیل ،ْ
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاکستان پہنچنے کے شیڈول میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی ہوگئی اور وہ لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے پاکستان کیلئے روانگی شیڈول تھی تاہم وہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے اہلخانہ نے استقبال کیا جس کے بعد نواز شریف ایئر پورٹ سے اپنے بیٹے حسن نواز کی رہائش گاہ چلے گئے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی گئی جس کے مطابق انہیں 23 اکتوبر کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ نوازشریف نے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی ہے جو 21 اکتوبر کی شام 5 بجے لندن سے روانہ ہو کر 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے لاہور پہنچے گی۔