سندھ میں حکمرانوں کو خوف ہے کہ تبدیلی آگئی ہے ،ْ

پہلی بارسندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست ہوگی ،ْکوئی آین آر او آیا تو پوری قوم کو میں باہر نکالوں گا ،ْعمران خان ایم کیو ایم کا مستقبل صرف بانی ایم کیو ایم سے راہیں جدا کرنے میں ہیں ،ْسندھ میں کوئی آزادی نہیں ،ْانتقامی کارروائی کے لیے پولیس کو استعمال اور لوگوں پر تشدد کیا جاتا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 13:27

سندھ میں حکمرانوں کو خوف ہے کہ تبدیلی آگئی ہے ،ْ
سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ سندھ میں حکمرانوں کو خوف ہے کہ تبدیلی آگئی ہے ،ْ پہلی بارسندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست ہوگی ،ْ سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جب یہ وفاق میں تھے تو مل کر ملک کو لوٹ رہے تھے اب سندھ کو لوٹ رہے ہیں، کسی صوبے کی شاید ہی اتنی بری صورتحال ہو جتنی سندھ کی ہے، شہباز قلندر کے مزار پر حاضری سے روکنے کیلئے بہانا بنایا گیا کہ گارڈز ساتھ ہیں تاہم ٹی وی فوٹیج دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی آزادی نہیں ہے، لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے، انتقامی کارروائی کے لیے پولیس کو استعمال اور لوگوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سندھ کی پولیس اگر غیر جانبدار ہوجائے تو یہ یہاں ایک سیٹ نہیں جیت سکتے جبکہ جو کچھ کل کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں خوف ہے کہ تبدیلی آگئی ہے، یہ سندھ سے ووٹ لے کر دبئی میں لانچوں کے ذریعے باہر پیسہ بھیجتے تھے جبکہ اس بار پہلی دفعہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ اس بار قوم کسی این آر او کو تسلیم نہیں کریگی اور اگر اس بار کوئی آین آر او آیا تو پوری قوم کو میں باہر نکالوں گا، حدیبہ پیپر ملز کا کیس اوپن ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ میں اس کو فوراً لگایا جائے ،ْہم کسی صورت اب مک مکا اور ڈیل نہیں ہونے دینگے اور کسی قسم کا این آر او تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مستقبل صرف بانی ایم کیو ایم سے راہیں جدا کرنے میں ہے ،ْبانی ایم کیو ایم کھل کر سامنے آگئے ہیں لہذا انہیں اپنے آپ کو الطاف حسین سے علیحدہ کرنا چاہیے۔