گوجرانوالہ ،نہ بیوی سے بنی نہ کاروبار چلا ،جعلی عامل کی درگت بنا دالی

پیر 23 اکتوبر 2017 12:53

گوجرانوالہ ،نہ بیوی سے بنی نہ کاروبار چلا ،جعلی عامل کی درگت بنا دالی
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر2017ء) :گوجرانوالہ کے رہائشی خلیل الرحمن نے بیوی سے تعلقات استوار کرنے اور کاروبار بڑھانے کے لئے جعلی عامل کو لاکھوں روپے دیئے جب مسائل حل نہ ہوئے تو جعلی عامل کو مار مار کر اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الرحمن گھریلو نا چاقی دور کرنے اور کاروبار بڑھانے کے لئے جعلی عامل کو ایک عرصے سے رقم کھلا رہا تھا ۔خلیل الرحمن کے مسائل تو حل نہ ہوئے لیکن کاروبار میں دن بدن مندی اور بیوی سے دوریاں ضرور بڑ ھیں جس پر خلیل الرحمن غصہ میں آکر بابا جی کے آستانے پر جا کر جعلی عامل کی جوتوں اور گھو نسو ں کے ساتھ خوب مرمت کی۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

گوجرانوالہ ،نہ بیوی سے بنی نہ کاروبار چلا ،جعلی عامل کی درگت بنا دالی

متعلقہ عنوان :