پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ٹی 20 میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری رہا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:27

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک دنیا کی مختلف گرائونڈز میں مجموعی طور پر 15ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے دس جیتے اور پانچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یو اے ای کی کرکٹ گرائونڈ میں دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کھیلے گئے جس میںسے پاکستان کی ٹیم نے دو میچز جیتے اور ایک میں شکست ہوئی۔ پاکستان کی گرائونڈ میں دونوں ٹیموں کے مابین کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلا گیا تاہم 29اکتوبر کو دونوں ٹیمیں پہلی دفعہ قذافی سٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ سرفراز احمد پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی میچز میں سری لنکا کے خلاف کپتانی کریں گے۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز میں سب سے کامیاب کپتان شاہد آفریدی رہے،ان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کیخلاف چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے اور چاروں میں پاکستان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :