گاجر بوٹی جانوروں اور فصلوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، زرعی ماہرین

پیر 23 اکتوبر 2017 13:27

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) گا جر بو ٹی تیزی سے بڑھنے وا لی د نیا کی 10بد ترین جڑ ی بو ٹیوں میں سے ایک ہے جو جا نو رو ں اور فصلوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، زرعی ماہرین کے مطابق یہ جڑی بو ٹی کھا لوں، اورناکارہ زمینوںسے حرکت کر کے اب فصلوں میں بھی حملہ آور ہو تی نظر آر ہی ہے۔

(جاری ہے)

وسطی پنجاب کے کھیت اس سے ز یا د ہ متاثر ہیں، بر داشت کے مو سم میں اس کی بڑھوتر ی ز یاد ہ ہو تی ہے، اس کا پودا ایک میٹر او نچا اور سارا سال اس پر پھو ل آتے رہتے ہیں، گاجر بو ٹی کے کنٹرو ل کے لئے اسے ا گتے ہی کا ٹ کر نا میاتی کھا د بنانے کیلئے استعما ل کیا جا سکتا ہے تا ہم کمیائی کنٹرو ل کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کرد ہ زہر استعما ل کریں۔

متعلقہ عنوان :