لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا73واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائے گا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:21

لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا73واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائے گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) نشان حیدر حاصل کرنے والے ملک کے مایہ ناز سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا73واں یوم پیدائش 25اکتوبر بدھ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ان کی پیدائش اور پاک فوج میں شمولیت کی تاریخ ایک ہی ہے۔

(جاری ہے)

لانس نائیک محمد محفوظ شہید25اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے گائوں پنڈ ملکاں(محفوظ آباد ) میں پیدا ہوئے ۔انہوں نی25اکتوبر 1962ء کو پاک فوج میں شمولیت حاصل کی۔لانس نائیک محفوظ نے پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اس بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :