Live Updates

جن کے نام پانامہ میں نہیں تھے،انہیں لپیٹ لیا گیا،

عمران خان جانتے ہیں کہ ان کے دل میں چور ہے، نواز شریف نے اپنے اثاثوں میں کچھ نہیں چھپایا، اقامے کافیصلہ ووٹ کے تقدس سے منسلک ہے، پانامہ میں جن کا نام تھا ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی،خسارے کے باوجود بجلی کے بحران پر قابو پانا ایک معجزہ ہے وفاقی وزیر نجکاری اورمسلم لیگ( ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 13:21

جن کے نام پانامہ میں نہیں تھے،انہیں لپیٹ لیا گیا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری اورمسلم لیگ( ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جن کے نام پانامہ میں نہیں تھے،انہیں لپیٹ لیا گیا،عمران خان جانتے ہیں کہ ان کے دل میں چور ہے،محمد نواز شریف نے اپنے اثاثوں میں کچھ نہیں چھپایا، اقامے کافیصلہ ووٹ کے تقدس سے منسلک ہے، پانامہ میں جن کا نام تھا ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی،خسارے کے باوجود بجلی کے بحران پر قابو پانا ایک معجزہ ہے۔

پیر کو دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نیازی سروسز کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرایا، عمران خان حلف نامہ جمع کرانے کے باوجود اب ملکیت سے انکاری ہے۔جمع کرائی گئی تازہ دستاویزات میں دوسرے اکائونٹس کا بھی اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان جانتے ہیں کہ ان کے دل میں چور ہے۔ عمران خان کے معاملے پر اعتراف موجود ہیں، نواز شریف کے پانامہ اور اقامہ مقدمات میں صحت سے انکار کیا گیا۔

اسحاق ڈار کاپانامہ کیس میں نام ہی نہیں تھا۔جن کے نام بھی نہیں تھے انہیں بھی لپیٹ لیا گیا،محمد نوازشریف نے اثاثوں کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، عمران خان اور جہانگیر ترین بار بار اعتراف جرم کررہے ہیں معاشی بدحالی کے باوجود صنعتی پہیہ چلایا،بیروزگاری میں کمی آئی، خسارے کے باوجود بجلی بحران پر قابو پانا ایک معجزہ ہے۔ اقامے کافیصلہ ووٹ کے تقدس سے منسلک ہے، محمد نواز شریف نے پارٹی انتخاب بھی متفقہ رائے سے جیتا ہے۔پانامہ میں جن کانام تھا ان کے خلاف کاروائی نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات