Live Updates

ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالے سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں گے، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،

خدمت اور کارکردگی کی بدولت مسلم لیگ(ن)آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا بیان

پیر 23 اکتوبر 2017 13:21

ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالے سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں گے، ذاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں گے، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،خدمت اور کارکردگی کی بدولت مسلم لیگ(ن)آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا پاکستان مسلم لیگ ((ن) حکومت نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے، گزشتہ سوا چار برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، خدمت اور کارکردگی کی بدولت مسلم لیگ(ن)آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

شہباز شریف نے کہا آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت، دیانت، محنت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوگی جب کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں گے، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :