امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کل اسلام آباد پہنچیں گے

ریکس ٹلرسن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے

پیر 23 اکتوبر 2017 13:21

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کل اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کل منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے،ریکس ٹلرسنوزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن(آج) منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے دی تھی وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

جن میں کے دوران پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان میں استحکام اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ادھر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی اس سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔