چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی خصوصی عدالت قائم کردی

خواتین کے کیسز کیلئے الگ عدالت بننے سے خواتین کو جلد انصاف ملے گا، خواتین وکلا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:21

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی خصوصی عدالت قائم کردی جبکہ خواتین وکلا نے کہا ہے کہ خواتین کے کیسز کے لیے الگ عدالت بننے سے خواتین کو جلد انصاف ملے گا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں تاریخی اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے اپنے مالی اثاثوں کو منظر عام پر لانے اور زیرالتوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے پنجاب بھر کے اضلاع میں نئے مصالحتی سینٹرز قائم کیے جاچکے ہیں۔ سید منصور علی شاہ نے نیا اقدام کرتے ہوئے اب خواتین پر تشدد کے حوالے سے خصوصی عدالت بھی قائم کردی ہے۔چیف جسٹس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مظلوم خواتین نے جسٹس منصور علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ خواتین وکلا نے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے اقدام کو بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔ خواتین وکلا کا کہنا ہے کہ خواتین کے کیسز کے لیے الگ عدالت بننے سے خواتین کو جلد انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :