سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہی کے راستے پر گامزن کیاہے‘ حمایت الله مایار

پیر 23 اکتوبر 2017 13:15

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ضلع مردان کے ناظم حمایت الله مایارایڈوکیٹ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی موجودگی میں اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل جوں کے توں پڑے ہیں‘ سرکاری اداروں میں بے جا سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہی کے راستے پر گامزن کیاہے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے ووٹ حاصل کرکے عوام سے منہ موڑلیاہے‘ اداروں میں بے جا سیاسی مداخلت کرنے آئے روز نت نئے مسائل جنم لے رہے ہیں جس سے ادارے تباہی کی طرف گامزن جبکہ خزانہ خالی ہوکر رہ گیاہے۔

متعلقہ عنوان :