ڈی سی آفس میں شکایات سیل قائم

سائلین اپنے مسائل موبائل فون کے ذریعے بھیج سکیں گے، منتظر شاہ

پیر 23 اکتوبر 2017 13:15

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر شاہ نے کہاہے کہ ڈی سی آفس میں شکایات سیل قائم کیاجائیگا‘ جہاں سائلین اپنے مسائل ومشکلات موبائل فون کے ذریعے بھیج سکیں گے‘ اے سی آفس تنگی میں شکایات بکس لگایاجائیگا‘ علاقے میں مالک مزارع کے درمیان تنازعت کے حل کیلئے فعال کمیشن اولین ترجیح ہے‘ تمام سرکاری ادارے عوام کو ریلیف فراہم کریں‘ ضلع کی تمام تحصیلوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیاجائیگا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل تنگی میں کھلی کچہری کے دوران کیا‘ انہوں نے علاقہ میں خوانین اور کسانوں کے درمیان تنازعات کے حوالے سے فعال کمیشن بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ اس مسئلے کے حل میں اپنا بھرپور اکردار ادا کرینگے‘ اس موقع پر ڈی سی چارسدہ نے بعض مسائل کے حل کیلئے فی الفور احکامات صادر کیے۔

متعلقہ عنوان :