ورچوئل کرنسی بٹ کوائن نے پہلی بار 6 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کرلیا ،ایک سکے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اکتوبر 2017 12:37

ورچوئل کرنسی بٹ کوائن نے پہلی بار 6 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کرلیا ،ایک ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2017ء) : ورچوئل کرنسی بٹ کوائن نے پہلی بار 6ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کرلیا  جس کے بعد اس کے ایک سکے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔اس وقت دنیائے انٹرنیٹ کی اس کرنسی کے ایک یونٹ یا یوں کہہ لیں کہ ایک سکے کی قیمت 6 ہزار ڈالرز( 6 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد) پر پہنچ چکی ہے۔یعنی ایک بٹ کوائن سے 14 تولے تک سونا خریدا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بٹ کوائن کی قیمت 3 ہزار ڈالر بھی تھی اور کرنسی میں یہ نمایاں اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ سال اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا اور دوسری کرنسی کو بٹ کوائن کیش کا نام دیا گیا۔یہ نئی کرنسی اس وقت 223 ڈالرز میں فروخت کی جارہی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو پانچ ارب ڈالرز ہے جبکہ بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو 55 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت گذشتہ سال مئی میں صرف 443 ڈالرز تھی اور ایک سال میں اتنا اضافہ حیران کن ہے۔یہ بٹ کوائن کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اسے ڈیجیٹل گولڈ بھی قرار دیا جاتا ہے۔کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکا وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔

اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکانٹ ہونا چاہئے جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈان لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔ والٹ اکانٹس کو پے پال، کریڈٹ کارڈز یا بینک اکانٹس وغیرہ کے ذریعے بٹ کوائنز خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ سمیت انٹرنیٹ پر کام کرنے والی سینکڑوں کمپنیاں بٹ کوائنز کو قبول کرتی ہیں، جن میں سوشل گیمنگ سائٹس جیسے زینگا، بلاگ ہوسٹنگ ویب سائٹس جیسے ورڈ پریس اور آن لائن اسٹورز جیسے ریڈیٹ اور اوور اسٹاک ڈاٹ کام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں بٹ کوائن گردش کررہے ہیں۔
بٹ کوائن کیش اسی سال یکم اگست کو وجود میں ایا ہے۔ اسے ہارڈ فورک کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :