پی ایس ایل میچز ،ْآئی سی سی سیکیورٹی معاون کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ ،ْ سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پیر 23 اکتوبر 2017 13:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی معاون نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی معاون ریگ ڈکاسن پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کرانے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے، اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے باہر بھی سیکیورٹی سخت رکھی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے سیکیورٹی معاون ریگ ڈکاسن نے نیشنل اسٹیڈیم کے میدان سمیت مرکزی بلڈنگ اور ڈریسنگ رومز کا بھی دورہ کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم نے ریگ ڈکاسن کو بریفنگ دی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے اس بار پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :