ملتان میں پلاک کا ایم ایف ریڈیو بہت جلد کام شروع کر دے گا، صغریٰ صدف

پیر 23 اکتوبر 2017 13:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج اینڈ کلچر (پلاک)کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ ملتان میں پلاک کا ایم ایف ریڈیو بہت جلد کام شروع کردے گا جبکہ پلاک کے علاقائی دفترکے قیام کیلئے اراضی کی حصول کی کوششیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ٹی ہائوس میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صغریٰ صدف نے مزید کہاکہ پلاک اس خطے میں تعصبات سے بالاتر ہو کر علاقائی زبانوں کی خدمات کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان صوفیاء کی دھرتی ہے اور میری اس شہر کے ساتھ طویل وابستگی ہے،صوفیا محبت کا پیغام دیتے ہیں اور ہم پلاک کے ذریعے اسی پیغام کوعام کرناچاہتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملتان میں پلاک کا علاقائی دفتر اور ایف ایم ریڈیو علاقائی زبانوں اوراس خطے کی ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرے گا،ہم خواجہ فرید کی نگری میں ان کا پیغام محبت عام کریں گے اور زبانوں اور ثقافت کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے قریب لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :