شارجہ ، آوارہ بیلوں کی وجہ سے ٹریفک جام

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 12:21

شارجہ ، آوارہ بیلوں کی وجہ سے ٹریفک جام
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارت کی سڑکوں پر بیل کا پایا جانا کوئی عام بات نہیں ہے۔ اس لیے شارجہ کی مصروف ترین شاہراہ پر کہں سے دو آوارہ بیل آ نکلے جس کی وجہ جہاں لوگ حیران تھے وہیں بھاری ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

سڑک پر جاتے ہوئے کسی ایک شہری نے ان آراہ بیلوں کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جو کہ وائرل ہو چکی ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دو آدمی بیلوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ۔ ان جانوروں کے ساتھ کیا ہوا اسکا پتہ نہیں چل سکا۔ مزید معلومات جاننے کے لیے ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :