مجھے پارٹی میں موجود کرپٹ مافیا کی نشاندہی کرنے کی سزای دی گئی ہے،
ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ استخارہ کی بنیاد پر کیا،ارم عظیم فاروقی فاروق بھائی اچھے انسان ہیں اور انہیں بااختیار موجودہ ایم کیو ایم کے رہنما ہی بناسکتے ہیں، جس کے لیے انہیں کلین لوگوں پر مشتمل قیادت تشکیل دینی ہوگی ، انٹرویو
پیر 23 اکتوبر 2017 12:55
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ سلمان مجاہد کو میری وجہ سے پارٹی سے نہیں نکالا گیا بلکہ ان کی کرپشن اور لوٹ مار نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے، کوئی سلمان مجاہد سے پوچھے کہ میں تو پہلے ہی پارٹی سے نکل چکی تھی میں انہیں کیسے نکلوا سکتی ہوں ۔
ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ مجھ پر الزمات لگانے سے پہلے سلمان بلوچ کو اپنے رویے اور سیاہ کرتوتوں پر نظر ڈالنی چاہیئے وہ کس طرح بلدیہ ٹائون کے ایک چھوٹے سے گھر سے اٹھ کر آج ڈیفنس میں ایک عالیشان گھر میں رہائش پذیر ہیں جبکہ میں جب ایم کیو ایم میں آئی تھی تو اس وقت بھی ڈیفنس میں ہی رہتی تھی۔پارٹی سربراہ فاروق ستار سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ارم عظیم فاروقی نے کہاکہ فاروق بھائی اچھے انسان ہیں اور انہیں بااختیار موجودہ ایم کیو ایم کے رہنما ہی بناسکتے ہیں، جس کے لیے انہیں کلین لوگوں پر مشتمل قیادت تشکیل دینی ہوگی اور مافیا سے جان چھڑانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میں تو اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان کو جوائن نہیں کیا اور جب میں نے دو بار استخارہ کیا تھا تو دونوں بار شمولیت کے لیے انکار آیا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے میں نے اپنا ارادہ ملتوی کیا اور ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.