سموگ کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ تفصیلات جانئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اکتوبر 2017 12:20

سموگ کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ تفصیلات جانئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2017ء): گذشتہ برس کی طرح اس برس بھی شہر لاہور سموگ کی زد میں آگیا ہے۔ سموگ آخر ہے کیا؟ دھند اور دھوئیں کے مکسچر سموگ نے گذشتہ سال بھی لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔جس کے بعد شہر میں معمولات زندگی مفلوج ہو گئے اور یہ سلسلہ بارہ دن تک جاری رہا ۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ حکومتوں اور شہریوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اس سموگ کا سبب ہے، اور اس مرتبہ بھی سموگ کی وہی وجوہات ہیں جو گذشتہ برس تھیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس مرتبہ بڑے پیمانے پر سموگ پیدا ہو سکتا ہے۔ سموگ سے صرف لاہور ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک کے شہر بیجنگ ، کابل ، تہران اور دلی سمیت دیگر شہر بھی دوچار رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئیے کہ ائیر مانیٹرنگ شروع کریں اور فضائی آلودگی کی متواتر مانیٹرنگ کے بعد لوگوں کو آگاہ کریں اور زیادہ فضائی آلودگی والے علاقوں میں وارننگ جاری کی جائے۔

(جاری ہے)

ٓ کیونکہ ہمارا بھی فرض ہے کہ آلودگی کو کم سے کم کیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس سموگ سے معمولات زندگی متاثر ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پالیسی بنانے اور نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن تاحال حکومت کی جانب سے ایسی کوئی پالیسی تشکیل نہیں دی گئی جو حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔