جاپان ، سمندری طوفان لین ساحل سے ٹکرا گیا، تیز ہوائوں اور بارش سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی، مزید نقصان کا خدشہ

پیر 23 اکتوبر 2017 12:49

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) جاپان میں سمندری طوفان لین ساحل سے ٹکرا گیا، تیز ہوائوں اور بارش سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مزید نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 165کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے سمندری طوفان لین نے جاپان میں تباہی مچانا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے 2 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقلی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

سمندری طوفان سے لینڈ سلایڈنگ اور سیلاب نے جاپان میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جاپان اور قریب کے علاقوں میں تیز بارشوں اور ہوائوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ گذشتہ روز جاپان میں ہونے والے عام انتخابات بھی خراب موسم سے متاثر ہوئے تھے۔