بھارت،سسرال نے جہیز کیلئے بہو کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 12:49

بھارت،سسرال نے جہیز کیلئے  بہو کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بھارت میں جہیز کی خاطر سسرال نے بہو کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے بانکا ضلع کے کٹوریہ تھانہ علاقہ کے ترپتیہ گا ئو ں میں سسرال نے جہیز کیلئے نوبیاہتا کو گلا گھوٹ کر ہلاک کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذ کے مطابق مذکورہ گا ئو ں کے ر ہائشی راجیش رائے کی شادی ڈیڑھ سال قبل بانکا تھانہ علاقہ کے لیلا گوڑا گا ئو ں کی رہنے والی سونی دیوی سے ہوئی تھی۔شادی کے بعد سے ہی سسرال والے جہیز کیلئے سونی کو زدو کوب کیا کرتے تھے بلا آخر جہیز کی خاطر سسرال نے بہو کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا۔مقتولہ کے گھر والوں نے متعلقہ تھانہ میں شوہر سمیت چھ لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :