قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ہسپتال میں ہی پورا ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 12:14

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ..
ملتان (اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017):قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ہسپتال میں ہی پورا ہو گیا ۔پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو عدالت میں پیش کر کے چار روزہ ریمانڈحاصل کیا تھا مگر طبیعت کی اچانک خرابی کے سبب انہیں اچانک ہسپتال داخل کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

آج انکو ہسپتال میں چوتھا دن ہے اور ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق مفتی عبدالقوی کا چندروز پہلے سی ٹی انجیو گرام ہواتھا۔ ایم ایس انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی ملتان کے مطابق مفتی عبدالقوی کی انجیوگرافی مکمل ہوگئی۔ دوران انجیوگرافی شریان میں اسٹنٹ ڈالنے کی نوبت نہیں آئی۔ مفتی عبدالقوی کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھا جا سکتا ہے۔