متحدہ عرب امارات ، 27,900 درہم مالیت کا سامان چرا کر بھاگنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 12:11

متحدہ عرب امارات ، 27,900 درہم مالیت کا سامان چرا کر بھاگنے والی گھریلو ..
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارت کی ریاست عجمان میں پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے مالک کے گھر سے 27,900 درہم مالیت کا سامان چرا کرملک سے فرار ہونے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتارکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ اس ملازمہ نے انتہائی مہارت سے 2 گھنٹے کے اندر اندر چوری کی اور ملک سے بھاگنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے بھی اسی مہارت سے اس ملازمہ کو ٹریک کر کے گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس ملازمہ کی پرواز دبئی انٹرنیشل ائیر ہورٹ سے اڑنے ہی والی تھی کہ پولیس نے بروقت پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :