فلم ’’جب وی میٹ‘‘ دوبارہ بنائی تو اس میں بہت سی تبدیلیاں کرنا چاہوں گا، امتیاز علی

پیر 23 اکتوبر 2017 12:49

فلم ’’جب وی میٹ‘‘ دوبارہ بنائی تو اس میں بہت سی تبدیلیاں کرنا چاہوں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار امتیاز علی نے کہا ہے کہ اگر وہ فلم ’’جب وی میٹ‘‘ دوبارہ بناتے ہیں تواس میں بہت سی تبدیلیاں کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار امتیاز علی نے کہا ہے کہ ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا اور وہ اگر دوبارہ یہ فلم بناتے ہیں تو اس میں کچھ تبدیلیاں ضرور کرنا چاہیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور نے بہت محنت کی اور وہ اس کامیابی کی بڑی وجہ تھے۔

متعلقہ عنوان :