فلم ’’دل تیرا عاشق‘‘ کو 24 سال مکمل

پیر 23 اکتوبر 2017 12:40

فلم ’’دل تیرا عاشق‘‘ کو 24 سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’دل تیرا عاشق ‘‘ کو بنے نے 24 سال مکمل کر لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’دل تیرا عاشق ‘‘ 22 اکتوبر 1993ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار سلمان خان، مادھوری ڈکشت، انیل کپور، قادر خان اور انوپم کھیر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اداکار انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر فلم کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں سلمان خان، انوپم کھیر اور قادر خان کیک پر لگی موم بتیاں بجھا رہے ہیں۔ فلم کی ہدایات لارنس ڈی سوزا نے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :