فلم ’’ساہو‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

پیر 23 اکتوبر 2017 12:40

فلم ’’ساہو‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ساہو‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’باہو بلی2‘‘ کے اداکار پربھاس کی فلم ’’ساہو‘‘ میں کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں پربھاس نے کالے کپڑے پہن رکھے ہیں اور اپنا منہ بھی کالے رومال نے ڈھانپ رکھا ہے۔ پوسٹر میں پربھاس موبائل فون کان کے ساتھ لگائے چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم میں شردھا کپور نیل نتن مکیش کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کے ہدایتکار سوجیتھ ہیں۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :