ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن فلم ’’ابھیمان‘‘ کے ریمیک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

پیر 23 اکتوبر 2017 12:40

ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن فلم ’’ابھیمان‘‘ کے ریمیک میں ایک ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن فلم ’’ابھیمان‘‘ کے ریمیک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1973ء میں بننے والی سپر ہٹ فلم ’’ابھیمان‘‘ کے ریمیک میں ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

1973ء میں بننے والی فلم میں امیتابھ بچن اور جیا بچن تھیں جبکہ فلم کے ریمیک میں ابھشیک بچن اور ایشوریہ رائے ہوں گی۔ فلم کے ہدایتکار راجیو مینن کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ایشوریہ رائے اور بھیشک کے ساتھ کام کرنا چاہ رہے تھے۔ فلم کی کہانی دو گلوکاروں کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیوی کو گلوکاری کے شعبے میں اپنے شوہر کی نسبت زیادہ کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :