پرینیتی چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گستاخیاں‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گی

پیر 23 اکتوبر 2017 12:40

پرینیتی چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گستاخیاں‘‘ کا حصہ نہیں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گستاخیاں‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے پرینیتی چوپڑا سے فلم ’’گستاخیاں‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے رابطہ کیا لیکن پرینیتی چوپڑا نے مصروف ترین شیڈول کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ پرینیتی نومبر میں دیاباکر کی فلم کی عکسبندی شروع کریں گی، اس کے بعد اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’کیسری‘‘ اور پھر ارجن کپور کے ساتھ فلم ’’نمستے کینیڈا‘‘ پر کام کریں گی۔

متعلقہ عنوان :