سوشل میڈیا پر ن لیگ کے میڈیا سیل نے پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا

ن لیگ کے سوشل میڈیا سیل کو سرکار کے پیسے سے تنخواہیں دی جاتی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اکتوبر 2017 12:08

سوشل میڈیا پر ن لیگ کے میڈیا سیل نے پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا کہ ن لیگ کا میڈیا سیل فوج اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے ان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے حق میں بیان دے رہے تھے جنہوں نے فوج اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مکروہ قسم کی مہم چلائی۔

جس کے بعد ایف آئی اے نے ان کو گرفتار کیا جو کہ وزارت داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے۔ ارشاد احمد نے کہا کہ ہمارا آئین بھی فوج اور عدلیہ کے معاملے میں حساس ہے اور پارلیمنٹ میں بھی ان اداروں کو اسکینڈلائز نہیں کیا جا سکتا ۔ ن لیگ کا میڈیا سیل کچھ لوگوں کو بھرتی کرتا ہے اور پھر ان کو تنخواہیں سرکاری اداروں سے ملتی ہیں خواہ نواز شریف اقتدار میں ہوں یا باہر ، ان کے ذاتی میڈیا سیل کی تنخواہ ان کو سرکار سے ہی ملتی ہے، اور پھر میڈیا سیل کے لوگ فوج اور عدلیہ کے خلاف تنقید کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی گرفتاری پرسابق وزیر اعظم تلملا اٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسی حکومت میں ایک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی کوشش کی گئی جس کے بعد تمام اخبارات ختم ہوجاتے، چئیرمین پیمرا نے حال ہی میں ایک تجویز پیش کی ہے کہ ہمیں ٹی وی چینلز کو 50 کروڑ روپے تک کا جُرمانہ عائد کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ میڈیا سیل جن اداروں کے خلاف مہم چلاتا ہے پھر وہی ادارے اُبھرتے ہیں اور ان کی حدود میں بھی داخل ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: