5ارب روپے کی کرپشن کا کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 11:52

5ارب روپے کی کرپشن کا کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کو گرفتار کرنے ..
کراچی (اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017):سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے دائر کیے ہو ئے 5ارب روپے کی کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو گرفتار کرنے کاحکم دے دیا ،۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف 5ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے ۔شرجیل میمن نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کروا رکھی تھی ۔سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انکو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا ۔شرجیل میمن عدالت میں ہی موجود ہیں جبکہ نیب کی درخواست پر رینجرز کے اہلکار طلب کر لیے گئے ہیں۔