دیپیکا پڈوکون آخر کار دل کی بات زبان پر لے آئیں

کامیابی کی قیمت چکانا پڑتی ہے‘ بلندی پر ہوں تو مسٹر رائٹ کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے‘دیپیکا پڈوکون

پیر 23 اکتوبر 2017 12:02

دیپیکا پڈوکون آخر کار دل کی بات زبان پر لے آئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) دیپیکا پڈوکون آخر کار دل کی بات زبان پر لے آئیں۔ کہتی ہیں کہ کامیابی کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ بلندی پر ہوں تو مسٹر رائٹ کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ بالی ووڈ کی موجودہ ڈریم گرل دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں نو سال سے صف اول کی ہیروئنز میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کامیابی کے اس سفر میں پیش آنے والی مشکلات پر لب کھولے اور کہا کہ کامیابی کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔

بلندی پر ہوں تو مسٹر رائٹ کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسا جیون ساتھی جو آپ کی کامیابی کو ہینڈل کر سکے اور اسے سمجھ سکے۔ خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون کا نام پہلے رنبیر کپور کے ساتھ، پھر سدھارتھ مالیہ اور پچھلے تین سال سے رنویر سنگھ کے ساتھ لیا جا رہا ہے لیکن دیپیکا آج بھی اپنے مسٹر رائٹ کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :