اداکارہ زرین خان جلد بھارتی ٹی وی شو میں نظرآئیں گی

اداکارہ کو بالی ووڈ میں متعارف کا کرانے کا سہرا سلمان خان کو جاتا ہے تاہم وہ ناکام رہیں فلمسازان کے وزن کے باعث انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے

پیر 23 اکتوبر 2017 11:59

اداکارہ زرین خان جلد بھارتی ٹی وی شو میں نظرآئیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) اداکارہ زرین خان بہت جلد بھارتی ٹی وی کے نئے ہارر شو میں نظرآئیں گی۔ 2010 میں فلم ویر کے ذریعے انڈسٹری میں انٹری دینے والی اداکارہ کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا سہرا سلمان خان کے سر جاتا ہے تاہم فلم ویر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ زرین خان کو انکے زیادہ وزن کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

فلمسازان کے وزن کے باعث انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے اور کہا جانے لگا کہ زرین کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ فلموں میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے انہوں نے ٹی وی پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :