جون میں جرمنی کے شہر میونخ سے چلا جرمن شہری سائیکل پر لاہور پہنچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اکتوبر 2017 11:48

جون میں جرمنی کے شہر میونخ سے چلا جرمن شہری سائیکل پر لاہور پہنچ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2017ء) : کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، ایسی ہی ایک زندہ مثال ایک جرمن شہری کی بھی ہے جو اپنا شوق پورا کرنے سائیکل پر گھر سے نکلا اور لاہور پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن شہری جون کے مہینے میں میونخ سے اپنی سائیکل پر نکلا جس کے بعد آسٹریلیا،کروشیا، بلغاریہ ، تُرکی اور ایران سے ہوتا ہوا لاہور پہنچ گیا ۔

جرمن شہری خصوصی طور پر بان کی بنی ہوئی سائیکل پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

جرمن شہری کی اس سائیکل کو لمبے سفر کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے جس میں پانی کی بوتل اور فرسٹ ایڈ ایمرجنسی کٹ رکھنے کی خصوصی جگہ موجود ہے۔ جرمن شہری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک نو ممالک کا سفر کر چکا ہوں اور پاکستان جیسی خوبصورتی کو کوئی ثانی نہیں پایا۔ جرمن شہری نے بتایا کہ میرا مقصد پوری دنیا میں چار لاکھ پودے لگانا ہے جس سے ماحول میں آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ امن کا بھی پیغام عام ہو گا۔ اپنی پریس کانفرنس میں جرمن شہری نے '' لاہور لاہور ہے'' کا نعرہ بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :