غیر ملکیوں کے نوزائیدہ بچے سعودی عرب پہنچنے پر ویزہ حاصل کر سکتے ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 11:47

غیر ملکیوں کے نوزائیدہ بچے سعودی عرب پہنچنے پر ویزہ حاصل کر سکتے ہیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے پاسپورٹ کے جنرل ڈرایکٹر نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں غیرملکی رہائشیوں کے نوزائیدہ بچے سعودی عرب واپسی پر بغیر ویزہ کے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کو ریاست میں آنے کے بعد ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ کے جنرل ڈرایکٹر کے اس فیصلے سے متعلق سعودی مقامی اخبار 3الیوم نے سب سے پہلے اعلان کیا۔ اس خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے پاسپورٹ کے جنرل ڈرایکٹر نے اعلان کیا ہے کہ نوزائیدہ بچے اپنے والدین کے ساتھ بغیر ویزے کے ریاست میں داخل ہو سکتے ہیں بشرط یہ کہ والدین کے پاس ویزہ ہو اور بچے کو ریاست میں داخل ہونے کے بعد ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :