Live Updates

عمران خان جانتے ہیں کہ وہ چور اور کمزور ہیں ، رہنماء مسلم لیگ ن دانیال عزیز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 11:44

عمران خان جانتے ہیں کہ وہ چور اور کمزور ہیں ، رہنماء مسلم لیگ ن دانیال ..
اسلا م آباد(اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017) :رہنماء مسلم لیگ ن دانیال عزیز کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ چور اور کمزور ہیں ،،حلف نامہ جمع کروانے کے با وجود نیازی سروسز کی ملکیت سے انکاری ہیں ۔

(جاری ہے)

تٖفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے نیازی سروسز سے متعلق حلف نامہ جمع کروایا اور اب اس کی ملکیت سے انکاری ہیں۔عمران خان اپنے اکاؤنٹس کو تسلیم کر رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ انکے دل میں چور ہے اور وہ کمزور بھی ہیں ۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کا نام پانامہ کیس میں نہیں تھا مگر انکے خلاف کروائی ہوئی اور جن کے پانامہ پیپرز میں نام ہے انکو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :