دبئی ، شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 11:38

دبئی ، شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) ہفتے کے روز دبئی کے شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے اور تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد مقامی میڈیا سے بات کرتےہوئے بتایا کہ حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

تیز رفتاری کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہو گئی تھی اورپتھر میں لگنے سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ گاڑی کا ڈرائیور ایک ایشیائی تھا۔ باقی افراد کی شناخت کی ابھی کوئی معلومات نہیں حاصل ہو سکیں۔