وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی من پسند قیمت مقرر کرنے کا انکشاف ،ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت یکساں قیمت ختم کرنے کے لئے تیاری بھی شروع

پیر 23 اکتوبر 2017 11:35

وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی من پسند قیمت مقرر کرنے کا انکشاف ،ملک بھر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر2017ء) : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اوگرا کی کھلی مخالفت کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈیلر کے منافع میں ماہانہ اربوں روپے کے اضافے کے لئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی من پسند قیمت مقرر کرنے کی منظوری دینے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔قومی اخبار کے مطابق ملکی کمپنیوں اور ن لیگ کی اہم شخصیت کا مطالبہ پورا کرنے کے نتیجے میں قومی خزانے کو30ارب روپے کا نقصان اور عوام پر 40ارب روپے کا سالانہ اضافی بوجھ پڑے گا ۔

(جاری ہے)

5ارب ڈالر کی سالانہ کی کمی سے بچنے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی سمری کی سفارشات کو بھی تبدیل کیا گیا ہے ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈیلرکو من پسند قیمت مقرر کرنے کی کھلی چھوٹی دے دی ہے ۔اور پٹرولیم کے سٹاک کو 20دن سے بڑھا کر 30دن تک لازم رکھنے کی شرط کو برقرار رکھا جائے گا ۔ ذرائع کے مطا بق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں صارفین سے 10سے30روپے تک اضافی چارجز وصول کئے جائیں گے ۔ 3ماہ کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت یکساں قیمت ختم کرنے کے لئے تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :