رستم یونیکام کالج میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد

پیر 23 اکتوبر 2017 11:31

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)یونیکام کالج آف ہائیرسٹیڈیز رستم مردان میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد زیر صدارت جی ڈی سی خیرآباد کے پرنسپل پروفیسر ممتاز علی ہوا، جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے‘ تقریب خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے کہاکہ یونیکام نے قلیل مدت میں وہ مقام حاصل کیا جو ایک ادارہ سوسال میں بھی حاصل نہیں کرسکتا‘ یونیکام کالج کے زیر اہتمام کامرس‘ ٹیکنالوجی ‘ایجوکیشن‘ سائنس اور سکول وکالج کے چھ مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم فراہم کی جارہی ہے‘پروفیسر ممتاز علی ‘مسرت عاصی اور پروفیسر عاصم اقبال نے اپنے خطاب کے دوران بتایاکہ حکومت یونیکام جیسے مثالی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حو صلہ افزائی کرے۔