26اکتوبر کو ناصر موسیٰ زئی کی فتح یقینی ہے،ایف ایم صابر ایڈووکیٹ

پیر 23 اکتوبر 2017 11:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)مسلم لیگ(ن) لائرز فورم کے رہنماء ایف ایم صابر ایڈدوکیٹ نے کہاہے کہ 26اکتوبر کو این اے 4کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فتح یقینی ہے، صوبائی صدر امیر مقام کی انتھک کوشش ‘جمعیت علمائے اسلام اورقومی وطن پارٹی کے تعاون سے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی‘ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کی جیت 2018ء کے عام انتخابات کی سیاست پر بھی اثرانداز ہوںگے اور مرکز اور صوبے میں پاکستان مسلم لیگ کی حکومت قائم ہوگی۔