پاکستان سمیت دنیا بھر میںچنبل سے بچائوکا عالمی دن 29اکتوبرکو منایا جائیگا

پیر 23 اکتوبر 2017 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںچنبل سے بچائوکا عالمی دن 29اکتوبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد سورائسس (Psoriasis) کے حوالے سے معلومات اور اس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی کاتقریباً تین فیصد چنبل کے مرض کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

جہانیاں سمیت ملک بھر میں اس دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت،وزارت صحت اور این جی اوز کے زیر اہتمام کانفرنسز، خصوصی سیمینارز،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں طبی ماہرین عوام کو چنبل سورائسس (Psoriasis ) کی اقسام ،وجوہات،علامات،علاج معالجہ اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔عالمی سطح پر ہر سال چنبل سورائسس (Psoriasis ) کا عالمی دن 29اکتوبر کو دنیا بھر کے 125ملین چنبل کے مریضوں کی آواز دنیا بھر تک پہنچانے کیلئے ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :