کوئٹہ ،ہزار گنجی میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی

پیر 23 اکتوبر 2017 11:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھما کے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی کے مرکزی دروازے پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔