آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش، دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

پیر 23 اکتوبر 2017 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سرد ہو گیا تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش مری میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 2، راولپنڈی، کوٹلی اور راولاکوٹ میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اور مٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :