جمشید دستی کا بھائی ساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی چراتے پکڑا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 11:11

جمشید دستی کا بھائی ساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی چراتے پکڑا گیا
مظفر گڑھ(اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017): جمشید دستی کا بھائی مشتاق دستی ساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی چراتے پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق مشتاق دستی اور اس کے 2 ساتھی چک مٹھن میں سڑک کنارے موجود محکمہ جنگلات کے درخت کاٹ رہے تھے اور شہریوں کی اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور جمشید دستی کے بھائی سے چوری کی گئی سرکاری لکڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مشتاق دستی کا موقف ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر راستہ کلیئر کرانے کے لیے لکڑی کٹوا رہا تھا، دوسری جانب جمشید دستی کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، اگر ان کا بھائی گناہگار ہے تو اسے سزا ملنی چاہئے۔