مریم نواز کا میڈیا سیل حمزہ شہباز کے خلاف بھی پروپیگنڈا کرنے میں ملوث

آصف علی زرداری اور ڈاکٹر عاصم کے خلاف بھی یہی ونگ مہم چلاتا تھا ،نواز شریف کے تمام اکاؤنٹ بند کرنے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہیں

پیر 23 اکتوبر 2017 11:04

مریم نواز کا میڈیا سیل حمزہ شہباز کے خلاف بھی پروپیگنڈا کرنے میں ملوث
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر2017ء) : مریم نواز کا میڈیا سیل فوج اور عدلیہ کے علاوہ اپنی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہا ۔ اپنے چچا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف بھی یہی میڈیا سیل کام کر رہا تھا ۔یہ میڈیا سیل نہ صرف پروپیگنڈا کرتا تھا بلکہ انتہائی خفیہ معلومات بھی مریم نواز تک فراہم کرتا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک اہم رکن نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے خاندان کو مزید اختلافات سے بچانے کے لئے سوشل میڈیا کی ٹیم کو فوری طور پر اکاؤنٹس بند کرنے اور گرفتار دونوں افراد کو فوری رہا کرو ان کے انکشاف کی رپورٹ کو فوری غائب کرنے کے لئے اپنے وزیر کو اہم ہدایت جاری کی ہیں ۔قومی اخبار کے مطابق ذرائع کے حوالے اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ریاض پیر زادہ کی بیٹی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر چلنے والا پروپیگنڈا کے پیچھے بھی یہی میڈیا سیل تھا ۔ 

متعلقہ عنوان :