این اے 4 کا ضمنی انتخاب، پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اکتوبر 2017 11:03

این اے 4 کا ضمنی انتخاب، پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2017ء) : این اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دن پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 4 کے لیے پولنگ 26 اکتوبر کو ہو گی ، ضلعی انتظامیہ نے 26 اکتوبر کو پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ این اے 4 کی سیٹ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں 14 اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں گلزار خان کا بیٹا بھی شامل ہے۔ گلزار خان کے بیٹے اسد گلزار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :