Live Updates

تحریک انصاف کی سندھ میں مہم شروع ہوچکی ہے ،روک سکو تو روک لو، سربراہ تحریک انصاف عمران خان

پیر 23 اکتوبر 2017 10:58

تحریک انصاف کی سندھ میں مہم شروع ہوچکی ہے ،روک سکو تو روک لو، سربراہ ..
سیہون(اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017) : سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سندھ میں مہم شروع ہوچکی ہے ،روک سکو تو روک لو۔تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان اسوقت سیہون میں موجود ہیں جہاں کل انہوں نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حضرت شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دینی تھی مگر روک دیا گیا۔

کبھی نہیں دیکھا کہ مزار پر حاضری دینے سے کسی کو روکا گیا ہو،سندھ کے لوگ آصف زرداری اور فریال تالپور سے تنگ ہیں۔بلاول کےجلسےکیلیے دور دراز علاقے سے لوگ لائے جاتے ہیں۔سندھ میں کسی قسم کی آزادی نہیں، لوگوں کو غلام بنایا جارہا ہے۔سندھ میں کسی قسم کی آزادی نہیں، لوگوں کو غلام بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کی پولیس زرداری اور فریال تالپور کیلیے استعمال ہورہی ہےسندھ کی پولیس ٹھیک ہوجائے تو سندھ کے عوام کا خوف ختم ہوجائے گا۔

تمام اداروں کی سربراہ انہوں نے لگائے ہوئے ہیں۔انکا مزیدکہنا تھا کہتحریک انصاف کی سندھ میں مہم شروع ہوچکی ہے ،روک سکو تو روک لو۔ ہم لوگوں کو تیار کررہے ہیں ، پیپلزپارٹی کو شکست ہوگی۔عوام کی امیدیں آزاد عدلیہ پر ہیں۔نااہل وزیراعظم 300 ارب روپے پاکستان سے باہر لےکر گیا اور ریاست کے وزیر اس نااہل شخص کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ملک کے وزیراعظم کہتے ہیں کہ میرا وزیراعظم وہ نااہل شخص ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کو کوئی حق نہیں تھا کہ ملک کے پیسے چوری کرنے والوں کو این آر او دیتا۔ اب کسی قسم کے این آر او کو تسلیم نہیں کرے گی۔اب مک مکا اور ڈیل نہیں ہونے دینگے،کسی قسم کا این آر او تسلیم نہیں کرینگے۔ملک میں معاشی بحران عروج پر ہے حکومت نہیں چل رہی ۔ایم کیو ایم کا مستقبل تب ہے جب وہ خود کو بانی متحدہ سے الگ کرلے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات