لیسکو سٹی ڈویژن قصور کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ کریک ڈائون، تھانوں میں مقدمات درج

پیر 23 اکتوبر 2017 10:50

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایکسین سٹی ڈویژن لیسکوجمشیدزمان نے کہا ہے کہ لیسکوسٹی ڈویژن قصور نے بجلی چوروں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں کئے گئے گرینڈ کریک ڈائون میں ریکارڈ کارروائی کرکے 80 بجلی چوروں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے جنکی گرفتاری کیلئے 4 الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں،یہ بات انہوں نے مقامی صحافیوں کو ایک ملاقات کے دوران بتائی،انہوں نے بتایا کہ ایس ای لیسکو نذیراحمدخاں لودھی کی ہدایت پر نہ صرف بجلی چوروں کے خلاف مہم شروع کی گئی بلکہ عوام کو ان کی شکایات سن کر موقع پر ہی اسکا حل نکال کر ریلیف دینے کی ہدایات دی گئی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کیلئے ایس ڈی او سول ایریا امجد بھٹو کو فرائض میں غفلت برتنے پر تبدیل کرکے ان کی جگہ تجربہ کار محنتی ایس ڈی او طاہر تبسم کی تعیناتی کردی گئی ہے اور بلھے شاہ سب ڈویژن میں مصطفی آباد للیانی کے ایس ڈی او ثاقب منورکو لگا دیاگیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد نصیرجوئیہ کو تعینات کردیاگیا ہے، انہوں نے کہا کہ لیسکو کا ایک ہی ایجنڈا بجلی چوری کا خاتمہ ہے، بجلی چوروں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :