فیس بک پر ”گڈ مارننگ“ لکھنے پر اسرائیلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 اکتوبر 2017 23:29

فیس بک پر ”گڈ مارننگ“ لکھنے پر  اسرائیلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار ..

مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اسرائیلی پولیس نے  فیس بک پرعربی میں ”صبح بخیر“ لکھنے پر گرفتار کر لیا۔ اس شخص نے جب صبح بخیر لکھا تو فیس بک کے خودکار سافٹ وئیر نے اس کا عبرانی ترجمہ”اُن پر حملہ کر دو“  کردیا۔ لوگوں نے فوراً ہی پولیس کو اطلاع دے دی ، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا ۔
فلسطینی ٹھیکے دار حالاویم حالاوی اس وقت اسرائیلی علاقے میں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بلڈوزر کے پاس کھڑے ہوکر اپنی تصویر بنوائی اور فیس بک  پر صبح بخیر کے ساتھ پوسٹ کر دی۔ لوگوں کے شکایت کرنےپر جب پولیس نے تصویر کو دیکھا تو انہیں لگا کہ یہ شخص واقعی بلڈوزر  کو عوام پر چڑھا دے گا۔پولیس نے حالاویم کو گرفتار کر لیا لیکن فوراً ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی حالاویم کو چھوڑ دیا۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فیس بک کے سافٹ وئیر نے ترجمے کی غلطی آخر کیوں کی۔ کیوں صبح بخیر اور اس کے عبرانی ترجمے ”اُن پر حملہ کر دو“ میں کسی طرح کی بھی مماثلت نہیں ہے۔حالاویم نے رہائی کے بعد اس فیس بک پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

فیس بک پر ”گڈ مارننگ“ لکھنے پر  اسرائیلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار ..

متعلقہ عنوان :