جاپان میں قبل از وقت انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، وزیراعظم شنزو آبے کی کامیابی یقینی
وزیرِاعظم کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمان کی465رکنی ایوان میں 311 نشستوں پر کامیابی یقینی ہے جس کے نتیجے میں حکمران اتحاد کی ایوان میں دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی،جاپانی میڈیا
اتوار 22 اکتوبر 2017 23:21
(جاری ہے)
شنزو آبے نے گزشتہ ماہ پارلیمان کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملک کے سوشل سکیورٹی نظام میں اصلاحات اور جاپان کے آئین میں مجوزہ ترامیم کے لیے عوام سے نیامینڈیٹ حاصل کرنا تھا۔
شنزو آبے شمالی کوریا کی جانب سے دی جانے والی مسلسل دھمکیوں کے باعث جاپان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے اور افواج کو مزید موثر بنانے کے حامی ہیں جس کے لیے انہیں آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکی ایما پر بننے والے جاپان کے آئین کی شق 9 کے تحت جاپان مسلح افواج نہیں رکھ سکتا۔تاہم جاپانی حکومتیں اس شق کی یہ تشریح کرتی رہی ہیں کہ جاپان کو صرف اپنے دفاع کے لیے فوج رکھنے کا اختیار ہے لیکن یہ فوج بیرونِ ملک کسی کارروائی میں شریک نہیں ہوگی۔لیکن شنزو آبے آئین کی اس شق کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ شمالی کوریا کی مسلسل جارحیت اور دھمکیوں کے بعد جاپان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی فوج کو مستقبل کے خطرات سے نبٹنے کے لیے تیار کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.