27سال بعدسعودی ائیر لائنز30اکتوبر سے بغداد کے لیے باقاعدہ پروازیں چلائے گی

سعودی ائیر لائنز دن میں بغداد کیلئے براہ راست دو پروازیں چلائے گی،دونوں ملکوں کے درمیان فضائی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ گذشتہ ہفتے عراق کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کی سعودی عرب کے قائم مقام سفیر سے ملاقات کے بعد کیا گیا،سعودی ائیر لائنز چیف

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:21

27سال بعدسعودی ائیر لائنز30اکتوبر سے بغداد کے لیے باقاعدہ پروازیں چلائے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی 30 اکتوبر سے بغداد کے لیے اپنے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی اور اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان 27 سال کے تعطل کے بعد باضابطہ طور پر فضائی سروس بحال ہو جائے گی۔سعودی ائیر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)صالح الجسر نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فضائی کمپنی دن میں بغداد کے لیے براہ راست دو پروازیں چلائے گی۔

دونوں ملکوں کے درمیان فضائی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ گذشتہ ہفتے عراق کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کاظم فنجانی کی بغداد میں سعودی عرب کے قائم مقام سفیر عبدالعزیز الشامرائی سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔انھوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں میں گذشتہ ہفتے ستائیس کے بعد فضائی روابط بحال ہوگئے تھے اور سعودی دارالحکومت الریاض سے فضائی کمپنی فلائی ناس کی پہلی تجارتی پرواز بغداد پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اگست 1990 میں عراق کے سابق صدر صدام حسین کی کویت پر چڑھائی کے بعد اپنی پروازیں بند کردی تھیں اور بغداد سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا تھا۔اب فلائی ناس بھی عراق کے مختلف شہروں کے لیے اپنی پروازیں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :